| سوات سیاحت |
|
|
|
| Friday, 26 November 2010 17:12 |
|
وادئ سوات، ایک تعارف: سوات کی سحرآگیں اورپُر بہار وادی سیر و سیاحت کے لئے دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت کی حامل ہے۔ قدرت نے اس پُرفسوں خِطہ کو حُسن و دل کشی اور رعنائی و زیبائی کے اَن گنت رنگوں سے سجا دیا ہے۔ یہاں کی فضائیں عِطربیز اور مناظر سحرانگیز ہیں۔ برف پوش چوٹیوں، گن گناتے آبشاروں،نباتات سے پُر، قدرتی صاف و شفاف پانی کے چشموں، طلسماتی جھیلوں، پُرشور دریائے سوات اور گل و لالہ کی اس مہکتی وادی کا ہر رنگ اتنا دِل پزیر اور طراوت بخش ہے کہ یہاں آنے والا ہرشخص اس کی خوب صورتی اور رعنائی میں کھو جاتا ہے۔ سوات کو تین طبعی حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے: قدرت نے وادئ سوات کو بے حد حسین اور دل کش بنایا ہے۔ بلند و بالا سرسبز پہاڑ، پھلوں سے لدے پھندے درخت، صاف و شفاف پانی کی بپھری ہوئی ندیاں اور منہ زور دریا، گن گناتے چشمے اور شور مچاتے آبشار جنت کا منظر پیش کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگ وادئ سوات کے باشندوں کو قدرت نے بہت سی خوبیوں سے نوازا ہے۔ یہاں کے اصل مکین فطری طور پر خوش اخلاق، ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ اگر کوئی اجنبی ان سے کوئی جگہ یا راستہ معلوم کرنا چاہے تو وہ اس کو منزل پر چھوڑ آتے ہیں۔ مہمانوں کی عزت اور تکریم کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ خصوصاً خواتین کا احترام بہت مقدم جانتے ہیں۔ سوات کا تاریخی پسِ منظر دریائے سوات موسم اور آب و ہوا فاصلے سطح سمندر سے بُلندی رسد و رسائل کے ذرائع ہوٹل اور ریسٹ ہائوسز وادئ سوات کے تحائف آثار قدیمہ معدنیات صنعت و حرفت علم و ادب پھل اور سبزیاں گندھارا تہذیب گندھارا کا صدر مقام منگورہ سوات میوزیم سیدو شریف مرغزار اُڈوی گرام سے لنڈاکی تک وادئ بونیر فضاگٹ پارک پانڑ، دنگرام، جامبیل، کوکارئ کانجو، علی گرام، کبل،شاہ ڈھیرئ،ٹال، دردیال ملم جبہ گلی باغ خوازہ خیلہ،شین، فتح پور، باغ ڈھیرئی شانگلہ﴿الپورئ،لیلونئی، کروڑہ،بشام، یخ تنگے﴾ میاں دم مدین ﴿تیراتھ، جونو سر، شاہ گرام، چیل﴾ بشی گرام جھیل سوات کوہستان بَحرین درال ڈنڈ ﴿جھیل﴾ سیدگئی ڈنڈ ﴿جھیل﴾ کالام وادئ کالام کے دل کش اطراف کنڈلو ڈنڈ ﴿جھیل﴾ اُوشو،مٹلتان،گلیشئر،آبشار،مہوڈنڈ پہاڑ،درے اور چوٹیاں اخوند صاحبِ سوات﴿سیدو بابا﴾ بانئی سوات میاں گل عبدالودود﴿بادشاہ صاحب﴾ میاں گل عبدالحق جہانزیب﴿سابق والئی سوات ﴾ |
Home
Travel Guide
Photos Gallery

